یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی سکالرز کو غیر معیاری ریسرچ کرانے کے خلاف درخواست پر چانسلر سے جواب طلب

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:09

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈی سکالرز کو غیر معیاری ریسرچ کرانے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی کے چانسلر /گورنر پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارڈاکٹر قیصر رشید کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں غیر معیاری ریسرچ اور سائنسی تحقیق کے فقدان کی وجہ سے طالبعلموں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جس پر عدالت نے یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب کو بائیس دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔