وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد 15مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت عوام کی تعداد کا درست تعین کر کے تمام سماجی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتی ہے‘سماجی مسائل پر قابو پانے کیلئے وفاق کے ساتھ صوبائی حکومتیں ‘علماء کرام ‘میڈیا اور تمام سٹیک ہولڈرز ملکر کام کریں تو اسکے مثبت نتائج مرتب ہونگے ‘وزارت اطلاعات و نشریات سماجی مسائل کے مواد کی نشرواشاعت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آبادی کی حرکیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر سمٹ سے خطاب
جمعہ 16 دسمبر 2016 22:45
(جاری ہے)
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد 15مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت عوام کی تعداد کا درست تعین کر کے تمام سماجی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتی ہے، موجودہ حکومت کی ہمیشہ سے مردم شماری ترجیح تھی اور ایک کمٹمنٹ کی تھی کہ 2018سے قبل مردم شماری ہوجائے گی، اس مرحلے کی کامیابی کے بعد سماجی مسائل کو حل کے لئے مزید آسانی ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ہمیشہ سے پالیسیاں بناتی اور صوبائی حکومتیں اس پر عمل کرتی ہیں، آبادی کو کنٹرول کرنے، ماں اور بچے کی بیماریوں اور سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے صرف حکومت نہیں بلکہ اس میں تمام صوبے، مذہبی سکالرز، الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور مقامی حکومتوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز ملکر ان مشکل چیلجنز سے نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاپولیشن گروتھ ریٹس کے درست تعین کے لئے 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری ایک سنگ میل ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات سماجی مسائل پر مبنی 10فیصد مواد نشر اور شائع کرنے کیلئے نمائندہ میڈیا تنظیموں کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرے گی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹرز ‘اینکرز ‘بیوروچیفس اور مالکان کو راغب کرنے کیلئے الگ سے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف کا سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے جس میں تحقیق کا شعبہ بھی قائم ہے ‘پائیدار ترقی کے اہداف سیکرٹریٹ نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی کی اس ضمن میں تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی مرتبہ ایس ڈی جیز کو ویژن 2025کے ساتھ منسلک کیا ہے اور متعلقہ وزارتوں میں ایس ڈی جی یونٹس قائم کیے جارہے ہیں اور مختلف حلقوں میں ایس ڈی جی کی ترجیحات کے مطابق منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماجی مسائل کو پرائیویٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر بھی بہتر جگہ دے سکتے ہیں ‘اس وقت پی ٹی وی کی کوریج 92فیصد اور ریڈیو کی کوریج 94فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی صوبہ اچھا کام کرے تو باقی صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے جیسے کے پی کے اور سندھ حکومت نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی خدمات اپنے صوبوں میں بھی اس طرز کا نظام بنانے کے لئے حاصل کی ہیں ۔سمٹ کے پہلے سیشن میں پنجاب کے وزیر پاپولیشن ویلیفئر بیگم ذکیہ شاہ مہمان خصوصی تھیں ۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ‘ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے سیکرٹری محمد ہاشم پوپلزئی ‘سندھ حکومت کی نمائندہ زیبسٹ کی صدر شہناز وزیر علی ‘قائداعظم یونیورسٹی کی عالیہ ایچ خان ‘ الف اعلان کے کمپین ڈائریکٹر مشرف زیدی ‘ نیشنل کمیشن آن وویمن سٹیٹس کے چیئر پرسن خاور ممتاز نے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے دوسرے سیشن کی مہمان خصوصی وزیرمملکت ماروی میمن تھیں۔ تیسرے اختتامی سیشن کی مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب تھیں جبکہ صوبائی وزیر ذکیہ شاہ بی بی ‘ ایم این اے عذرا پلیجو ‘ آزاد و جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر ‘ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر جعفر اللہ خان ‘بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالکبیر آزاد ‘ دارالعلوم عثمانیہ کراچی کے مولانا نعیم اشرف عثمانی نے آبادی سے متعلق مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.