حکمران قوم کو بد ترین معاشی استحصال کی جانب دھکیل رہے ہیں۔عمران خان
قومیں سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بلکہ نسلوں پر خرچ کرنے اور سرمایہ کاری کرنے سے بنتی ہیں۔ کستان فی کس آمدن میں سنگا پور سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ۔ بد قسمتی سے ہم ابھی بھی اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا تقریب سے خطاب
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 دسمبر 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے لاہور میں نمل یونیورسٹی کی کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب میں عمران خان نے طلبا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ نمل یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ والدین کے لیے آج خوشی کا دن ہے انہیں مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم میں والدین کی دلچسپی ضرور ی ہے۔
والدین جتنی دلچسپی لیں گے ، بچے اتنا ہی آگے جائیں گے۔ ہمیں اپنے ملک میں قوموں پر سرمایہ کاری کی ضرور ت ہے۔ آکسفورڈ سمیت انگلینڈ کے دو اداروں نے زندگی کے ہر شعبوں میں اہم لوگ دئے ہیں۔میری خواہش ہے کہ نمل یونیورسٹی میں طلبا باہر سے پڑھنے آئیں۔نمل یونیورسٹی آکسفورڈ لیول کا تعلیمی ادارہ ہے ۔(جاری ہے)
آگے جا کر نمل یونیورسٹی پاکستان کا ایجوکیشن اور نالج سینٹر بنے گا۔
اور میں بھی سیاسی معاملات سے فارغ ہونے کے بعد آ کر اس پر پورا زور لگاﺅں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قومیں اور ملک سڑکیں اور پل بنانے سے نہیں بلکہ نسلوں پر خرچ کرنے اور سرمایہ کاری کرنے سے بنتے ہیں۔آزادی ملنے کے بعد قوم پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ہمارے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔اسکول پیسے بنانے کی دکانیں بن گئے ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ہم اب بھی اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگا پور اور پاکستان 60کی دہائی میں ایک جیسے تھے لیکن اب اس چھوٹے سے جزیرے کی برآمدات پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان فی کس آمدن میں سنگا پور سے بھی پیچھے رہ گیا ہے ۔ کامیاب ہونے والے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کو سب دو طرح دیکھتے ہیں۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ آپ جب بھی خواب کے پیچھے جانا چاہیں تو ہمیشہ خود پر اعتماد رکھیں۔ ہار سے ڈرنے والے بننے کی بجائے خوف پر قابو پانا سیکھیں کیونکہ کامیاب ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا ۔ جو ہار سے ڈرتا ہے اسے کبھی جیتنا نہیں آتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
2700 ارب روپے کے محصولات سٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.