بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:29

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورہ پر سعودی ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتہ کو تین روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش نے قمر جنرل جاوید باجوہ کا استقبال کیا ۔دورہ کے دوران چیف آف آرمی سٹاف سعودی عرب کے سینئر سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔