پاکستانی سینما مالکان کا بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان
پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش (آج)پیر سے شروع کردی جائے گی بھارتی فلموں کی نمائش معطل کی تھی اور ان پر مکمل طور پر پابندی عائد نہیں کی گئی تھی‘سینما مالکان
اتوار 18 دسمبر 2016 11:30
(جاری ہے)
ندیم مانڈی والا نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے جو فلمیں نمائش سے رہ گئیں تھیں انہیں پہلے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اکتوبر کے مہینے میں ندیم مانڈی والا نے اشارہ دیا تھا کہ پاکستانی سینمائوں کے مالکان اور دیگر فریق آئندہ چند روز میں ملاقات کرکے بھارتی فلموں پر پابندی کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور کریں گے اور اس میں نرمی بھی کی جاسکتی ہے۔یہ بات مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو اور ایٹریم سینما کے مالک ندیم مانڈوی والا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے دونوں طرف نقصان ہوگا، 40 سال تک یہاں بھارتی فلموں کو ریلیز کرنے کی اجازت نہیں تھی، جبکہ پاکستانی فنکاروں نے وہاں کام نہیں کیا تھا، اگر دروازے ہم نے کھولے تو دروازے ان کی جانب سے بھی کھولے گئے ہیں، پاکستانی اسٹارز، گلوکار وہاں جا رہے ہیں اور کام کررہے ہیں، تو اس سے انہیں بھی اتنا ہی نقصان ہوگا جتنا ہمارا ہے، ہم تو ایسا نہیں چاہتے تھے، مگر وہاں پابندی عائد کرکے ہمیں مجبور کردیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت نے 18 ستمبر کو کشمیر میں اڑی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں 30 ستمبر کو انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی ایم پی پی ای) نے پاک۔ بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر بولی وڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.