کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ، کوئی پارلیمنٹ یا عدالت کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی ، یاسین ملک
اتوار 18 دسمبر 2016 13:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزادی کی جد وجہد میں مصروف لوگوں کے حوصلوں کو عدالتی فیصلوں سے کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
محمد یاسین ملک نے کہا کہ برطانیہ نے بھارت کو دو صدیوں سے زائد وقت تک اپنے زیر تسلط رکھا اور یہاں اسکا آئین چلتا رہا ۔ انہوںنے کہا کہ اس دور کی برطانوی عدالتیں بھی بھارت کو برطانیہ کا اٹوٹ انگ قرار دیتی رہیں لیکن 1947میں بھارت کی آزادی نے ایسے تمام فیصلوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ دریں اثنا محمد یاسین ملک نے مقبوضہ وادی کشمیر بالخصوص جنوبی اضلاع میں بھارتی فورسز کے جبر و استبداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو قطعی طور پر قابض فورسز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس چھاپوں، محاصروں اور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی مارپیٹ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوگام میں بھارتی پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جن میں ایک ہی گھر کے چار افرادگلزار احمد ملک،بشیر احمد ملک،اختر حسین اور رئیس احمد شامل ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔ مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے بھی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارتی سپریم کے فیصلے پرتشویش ظاہرکیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.