رواں سال کاٹن کی مجموعی پیداوارمیں 4 فیصد اضافہ
اتوار 18 دسمبر 2016 21:40
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں مذکورہ عرصے کے دوران 64 لاکھ 44 ہزار 847 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10لاکھ 46 ہزار 19.38 فیصد زائد ہے جبکہ سندھ کی فیکٹریوں میں 37 لاکھ 3 ہزار 94 بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 67ہزار 785 بیلز 1.86 فیصد زائد ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 15 دسمبر تک ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے 84 لاکھ 51 ہزار 386 بیلز خریدی ہیں جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16 لاکھ 39 ہزار 142 )بیلز 24 فیصد ) زائد ہیں جبکہ 1 لاکھ 94 ہزار 844 بیلز بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں ۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال محکمہ موسمیات کی جانب سے کاٹن سیزن کے دوران بارشیں ہونے کی غلط پیشگوئیوں کے باعث بیشتر زمینداروں نے کپاس کی فصل کو زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی روک دی تھی جس کے باعث کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے شدید حملے کے باعث سندھ کے کاٹن پیدا کرنے والے اہم اضلاع میں کپاس کی پیداوار توقعات سے کافی کم رہی ۔انہوں نے بتایا کہ کاٹن ائیر 2014-15ء میں پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 1 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 963 بیلز رہی تھی لیکن کاٹن ائیر 2015-16ء میں غیر معمولی منفی موسمی حالات کے باعث کپاس کی پیداوار پچھلے 20 سال کی کم ترین سطح 97 لاکھ 68 ہزار 443 بیلز تک گر گئی تھی تاہم رواں سال سندھ میں گلابی سنڈی کے غیر معمولی حملے کے باعث کپاس کی پیداوار توقعات سے کم جبکہ پنجاب میں بہترین موسمی حالات کے باعث کپاس کی پیداوار کافی بہتر رہی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.