مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں، ضمیر کے دبائو کے علاوہ کسی دبائو کو محسوس کرتا ہوں نہ خاطر میں لاتا ہوں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

منگل 20 دسمبر 2016 14:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ ان پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں۔ وہ ضمیر کے دبائو کے علاوہ کسی دبائو کو محسوس کرتے ہیں نہ خاطر میں لاتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ریپڈ رسپانس فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سانحہ کوئٹہ کے بعد اپوزیشن کے سیاسی دبائو میں ہونے سے متعلق سوال کیا تو وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے اوپر کوئی دبائو نہیں ہے۔

میں صرف اس دبائو کو محسوس کروں گا اور خاطر میں لائوں گا جس دن مجھ پر میرے ضمیر کا کوئی دبائو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاست دان کا نام لئے بغیر کہا کہ جن کے پلے ہی کچھ نہیں ان کا مجھ پر کیا دبائو ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا۔ ’’یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند ۔۔۔۔ بہار ہو کہ خزاں، لا الہٰ الاالله‘{‘{

متعلقہ عنوان :