وکلاء برادری نے جمہوریت کے استحکام اور اس کے تسلسل کیلئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے‘رفیق رجوانہ

آئین اور قانون کی بالادستی کا سہرا بھی وکلاء کے سر ہے جن کے بغیر انصاف کی فوری فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘گورنر پنجاب

منگل 20 دسمبر 2016 19:15

وکلاء برادری نے جمہوریت کے استحکام اور اس کے تسلسل کیلئے ہمیشہ نمایاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ وکلاء برادری ہمارے ملک کا باشعور طبقہ ہے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور اس کے تسلسل کے لئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کا سہرا بھی وکلاء کے سر ہے جن کے بغیر انصاف کی فوری فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وکلاء کے 12رُکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفدمیں سپریم کورٹ کے صدر سید نشاط حسین کاظمی ، نائب صدر سردار امجد اسلم خاں، سیکرٹری جنرل راجہ شجاعت علی خاں ، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی راحت فاروق کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہمیشہ عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں جمہوریت کے لئے وکلاء کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے اور وہاں کی عوام نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت دل و جان سے عوامی خدمت کا جذبہ لے کر ابھری ہے۔ گورنر نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا اگرچہ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وکلاء کے سرگرم کردار کے بغیر انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء پروفیشنل فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھائیں۔ گورنر پنجاب نے نومنتخب وکلاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آئینی منصب کو بطریق احن سر انجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو آزاد جموں و کشمیر دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :