پٹھان کوٹ حملے کا کوڈ’’نکاح‘‘تھا، حملہ آوروں کو باراتی کا نام دیا گیا تھا،این آئی اے کا دعویٰ
منگل 20 دسمبر 2016 22:34
(جاری ہے)
چارج شیٹ کے مطابق ’حملے کا کوڈ نام نکاح تھا اور حملہ آوروں کو باراتی کا نام دیا گیا تھا، جبکہ حملہ آور چاہتے تھے کہ بھارتی حکومت کو پتہ چلے کے حملے میں جیش محمد ملوث ہے۔
چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ایئربیس کے حملہ آور اپنے ساتھ انگریزی اور اردو میں لکھے گئے تحریری نوٹس بھی لائے تھے، جس سے حملے کا مقصد سامنے آتا ہے۔بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای) نے الزام عائد کیا ہے کہ 2 جنوری کو ایئر بیس میں داخل ہونے والے چاروں مسلح افراد ’پاکستانی شہری‘ تھے۔بھارتی ٹرائل کورٹ میں پیش کی جانے والی چارج شیٹ میں 18 گھنٹے طویل اس حملے اور ایئربیس پر دہشت گردوں کے قبضے سے متعلق تمام تفتیش شامل ہے۔چارج شیٹ میں ڈی این اے کے نمونے، ایئربیس کے نزدیک جنگلات سے ملنے والے پاکستانی کھانوں کے پیکٹس، واکی ٹاکی سیٹ اور دہشت گردوں کی گاڑی میں موجود ایک پیغام کا حوالہ پیش کیا گیا ہے۔بھارت کے مطابق 'وہ جیشِ محمد کے اس حملے میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت پاکستان کو فراہم کرچکا ہے جس میں خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے محدود کی جانے والی ٹیلی فون کالز کے شواہد بھی شامل ہیں۔رواں سال جنوری میں بھارتی ایئربیس پر ہونے والے اس حملے میں 7 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔یہ حملہ گذشتہ سال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کے موقع پر ’اچانک‘ لاہور آمد کے ایک ہفتے بعد کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر پڑا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.