وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس،وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے 8179.292 ملین روپے لاگت کی منظوری
منگل 20 دسمبر 2016 22:46
(جاری ہے)
اس منصوبے کے تحت 3 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی جس سے 56.2 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اس پروگرام کے تحت توانائی کی پیداوار میں اضافے کیلئے مزید منصوبے شروع کرنے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔
ایکنک نے 1410 میگاواٹ کے حامل تربیلا کے پانچویں توسیع منصوبے کیلئے 82361.6 ملین روپے کی منظوری دی اور اس منصوبے پر 48 ماہ میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ توسیع منصوبے کے تحت 470 میگاواٹ کے حامل 3 اضافی یونٹ بھی لگائے جائیں گے۔ ایکنک کے اجلاس میں مندرہ چکوال روڈ پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 9332.006 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت 64 کلو میٹر سڑک کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ منگل کو ایکنک کے ہونے والے اجلاس میں درگئی، شبوزئی سے تونسہ شریف تک 175 کلو میٹر سڑک کے منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 4795.980 ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت 6 رویہ ہائی وے کالا شاہ کاکو سے لاہور رنگ روڈ تک تعمیر کی جائے گی۔ ایکنک نے ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسلام آباد کیلئے کل 9246.013 ملین روپے کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ آئندہ چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کیلئے ایگزم بینک آف کوریا آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کرے گا۔ ایکنک کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔ ایکنک نے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستانی جامعات کیلئے 7142 ملین روپے کی منظوری دی، یہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز فار پاکستانی یونیورسٹیز 2024ء تک مکمل ہو گا۔ اس پروگرام کے تحت نہ صرف پی ایچ ڈی سکالرز کی تعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ جامعات میں تعلیمی معیار کو بھی بہتر کیا جائے گا اس پروگرام سے اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ ایچ ای سی کے مطابق تمام صوبوں کو اس پروگرام سے یکساں فائدہ حاصل ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.