مانسہرہ پولیس نے اندھے کنویں سے بڑی مقدار میں ہینڈ گرینڈ اور دہشت گردی کا دیگر سازو سامان برآمد کر لیا

بدھ 21 دسمبر 2016 23:46

مانسہرہ پولیس نے اندھے کنویں سے بڑی مقدار میں ہینڈ گرینڈ اور دہشت گردی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) مانسہرہ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر اندھے کنویں سے بڑی مقدار میں ہینڈ گرینڈ اور دہشت گردی کا دیگر سازو سامان برآمد کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خاکی کی حدود افضل آباد پلیسر کے مقام پر اندھے کنویں سے مزدور صفائی کر رہا تھا کہ اچانک ہینڈ گرینڈ کی بڑی کھیپ پر نظر پڑی جس کی اطلاع تھانہ خاکی کو دی گئی۔

ایس ایچ او ڈی ایس پی ذوالفقار کی سربراہی میں بھاری نفری پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہینڈ گرینڈ اور دیگر دہشت گردی کے آلات قبضہ میں لے لئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :