خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،شیخ رشید
پیپلزپارٹی نے بھی آصف زرداری کی واپسی کیلئے ڈیل کی‘ زرداری ایک ہفتے کیلئے آئیں گے پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوگا، طوفانوں میں ڈٹے رہنے والے درخت جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں نواز شریف چوہدری نثار اور شہباز شریف کو خود ہٹانا چاہتے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 21 دسمبر 2016 23:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،پیپلزپارٹی نے بھی آصف زرداری کی واپسی کیلئے ڈیل کی‘ آصف زرداری ایک ہفتے کیلئے آئیں گے پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔ طوفانوں میں ڈٹے رہنے والے درخت جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں۔
نواز شریف چوہدری نثار اور شہباز شریف کو خود ہٹانا چاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ خدا کے بعد پرویز مشرف کو کسی نے بچایا تو وہ راحیل شریف ہے مشرف اگر وطن واپس آئے تو بڑی غلطی کریں گے فوج کبھی برداشت نہیں کر سکتی کہ غداری کے مقدمہ میں آرمی چیف کا ٹرائیل ہو۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کی واپسی کیلئے حکومت نے ڈیل کی ہے زرداری اگر واپس آئے تو صرف ایک ہفتے کیلئے آئیں گے پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت میرے ایک ووٹ سے ڈرتی ہے نواز شریف خود چوہدری نثار اور شہباز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سول اداروں میں تعیناتیاں کسی کے کارکردگی پر نہیں بلکہ وفاداری دیکھ کر کرتے ہیں شیخ رشید نے ایک سوال پر کہا کہ طوفانوں میں جو درخت اکڑ کر کھڑے رہتے ہیں وہ جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں طوفان ابھی تھما نہیں ابھی لڑائی جاری ہے نیا آرمی چیف نیا ڈی جی آئی ایس آئی اور نیا چیف جسٹس مبارک ہو انہوں کہا کہ میں چوہدری نثار کی طرح اسمبلی کا سب سے پرانا ممبر ہوں میں نے اپنی زندگی میں اتنا ہوا سپیکر پہلے کبھی نہیں دیکھا جتنا تھکا ہوا ایاز صادق ہے اسپیکر نے پوری مدت میں ایک بھی تحریک التواء کا موقع نہیں دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.