عربی بولنے پر یوٹیوب بلاگر اسٹار کو ساتھی سمیت پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 12:04
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء): عربی بولنے پر یوٹیوب بلاگر اسٹار آدم صالح کو پرواز سے ساتھی سمیت آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آدم صالح پرواز سے قبل طیارے میں ٹیلی فون پر اپنی والدہ سے عربی زبان میں بات کر رہے تھے کہ انہیں جہاز سے اترنے کی ہدایت کی گئی جس پر آدم صالح برہم ہو گئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں آدم صالح نے بتایا کہ انہیں محض ایک مختلف زبان بولنے پر اپنے دوست سمیت ڈیلٹا پرواز سے اُتر جانے کی ہدایت کی گئی ۔
ویڈیو میں آدم صالح کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کا سلوک ہے ، کیا یہ 2016ء ہے؟ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صالح کے عربی بولنے کے بعد جہاز میں موجود مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں عربی سننے کے بعد بے چینی ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
جس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ صالح اور ان کے دوست کو پرواز سے اُتر جانے کی ہدایت کرنے آئے ۔ ٹھیک تب ہی صالح نے یہ ویڈیو بنائی جس میں کچھ مسافر صالح کے حق میں بول رہے ہیں جب کہ کچھ نے تو انہیں خدا حافظ تک کہہ دیا۔
طیارے سے اترنے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آدم صالح نے اس تمام تر واقعہ کی ویڈیو اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے امتیازی سلوک پر ائی لائن اور عملے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تاہم ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔We got kicked out of a @Delta airplane because I spoke Arabic to my mom on the phone and with my friend slim... WTFFFFFFFF please spread pic.twitter.com/P5dQCE0qos
— Adam Saleh (@omgAdamSaleh) December 21, 2016
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.