فیڈریشن انتخابات ،پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کا بی ایم پی اور پی بی جی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی بقاء کیلئے دونوں گروپوں کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں،پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن
جمعرات 22 دسمبر 2016 20:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کا اتحاد بزنس کمیونٹی کے لیئے نیک شگون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں کیونکہ اس ہی میں بزنس کمیونٹی کی بقاء ہے ۔
انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما عبدالرحیم جانو اورمیاں انجم نثار کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیئے باالترتیب صدر اور سینئرنائب صدرکاامیدوار نامزد کرنا دونوں گروپوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔دورہنمادیانتدار ،راست گو اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں ۔پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملکی معیشت اور ایف پی سی سی آئی کی بہتری کیلیئے کام کیا ہے اور بزنس کمیونٹی کو نہ صرف متحد کیا ہے بلکہ ان کے مسائل بھی احسن طریقے سے حل کیئے ہیں ۔دریں اثناء بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنمائوںمہتاب الدین چائولہ ،میاں ذاہدحسین ، عبدالرحیم جانو، محمدیحییٰ پولانی،عبدالوحیدشاہ ،ثاقب فیاض مگوں اوردیگرنے پاکستان پلاسٹک مینوفیکچرزایسوسی ایشن کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ برسراقتدارآکرایف پی سی سی آئی کو بزنس کمیونٹی کی طاقت سے چلائیںگے اور فیڈریشن سے آمریت کا خاتمہ کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کا اتحاد ملک بھر کے تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گا اور فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ایف پی سی سی آئی کا درخشاں ماضی ایک مرتبہ پھر واپس لائیں گے، ہماراماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی پہلے والے جذبے کے تحت بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہرفورم پراجاگرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو اور سینئرنائب صدرمیاں انجم نثار نے بزنس کمیونٹی کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کے ہر مسئلے کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.