ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈائون ، پاسپورٹ کے اجراء کا عمل رک گیا

سائلین کو ٹوکن کی فراہمی کے بعد سوموار کو دفاتر وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ‘ ذرائع

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2016ء) لاہور سمیت ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر کا لنک ڈائون ہو گیا، پاسپورٹ کے عمل کو روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں روزانہ دو ہزار کے قریب پاسپورٹس کا اجراء کیا جاتا ہے لیکن اب ملک بھر میں لنک ڈائون ہونے سے پاسپورٹ کے اجراء کا عمل رک گیا ہے ۔ملک بھر کے تمام دفاتر کو لنک ڈائون ہونے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا اور دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں بھی پاسپورٹ نہیں بنوائے جا سکیں گے۔لنک ڈائون ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ۔سائلین کو ٹوکن کی فراہمی کے بعد سوموار کو دفاتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔