محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو کپاس کی مختلف اقسام الگ گوداموںمیں رکھنے کی ہدایت

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:05

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت نے مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثر ہونے سے بچانے کیلئے کپاس کی مختلف اقسام کو الگ گوداموںمیں رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکارکپاس کی مختلف اقسام کو الگ گوداموں میں رکھیں تاکہ مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثر نہ ہونے پائے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کے بیجوں اور جننگ فیکٹریوں میں موجود کچرے میں گلابی سنڈی کا تدارک بھی ضروری ہے جس کیلئے انہیں محکمہ کی سفارشات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارکپاس کی چھڑیوں کو روٹا ویٹر کے ذریعے کھیت میں دبا دیںنیزکپاس کے کھیتوں میں مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر بچے کھچے ٹینڈوں کو بھی تلف کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے جن علاقوں میں گندم کی کاشت نہیں ہو سکی وہاں وسط فروری تک سورج مکھی کی فصل کو کاشت کیا جا سکتا ہے۔