جو کی فصل میں موجود غذائی ریشے کو الگ کر کے شاندار اثرات کا حامل مشروب تیار کرلیاگیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:05

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)جو کی فصل میں موجود غذائی ریشے کو الگ کر کے شاندار اثرات کا حامل مشروب تیار کرلیاگیاہے جبکہ مذکورہ مشروب دل کے امراض اور ذیابیطس کے مرض کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے،مقامی زرعی سائنسدان ڈاکٹر احمد دین کی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ جو کی فصل کو پاکستان میں حیوانات کے چارے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ا س میں موجود غذائی ریشے کو انسانی غذا کے طور پر استعمال کرکے بے شمار موذی انسانی امراض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔