نوشہرہ تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی کامیاب کارروائی ،سلحہ کی نوک پر لوگوں کو لوٹنے والابین الصوبائی راہزن،ڈکیت گروہ کوجدید سائنسی خطوط پر استوار تفتیش سے گرفتار

جمعہ 23 دسمبر 2016 23:44

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) نوشہرہ۔تھانہ مصری بانڈہ پولیس کی کامیاب کار روائی ۔اسلحہ کی نوک پر لوگوں کو لوٹنے والابین الصوبائی راہزن،ڈکیت گروہ کوجدید سائنسی خطوط پر استوار تفتیش سے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،موبائل ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکیا گیا ۔گرفتار راہزن،ڈکیت گروہ نوشہرہ پولیس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ دیگر اضلاع کو بھی کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں ۔

جہانزیب خان SPانوسٹی گیشن نوشہرہ ۔تفصیلات کے مطابق:۔ SPانوسٹی گیشن نوشہرہ جہانزیب خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسمی راج محمدولدقاسم جان سکنہ نوے نہر خورشید آباد جہانگیرہ نے تھانہ مصری بانڈہ کو زخمی حالت میں یوں رپورٹ کی کہ میں کام کے سلسلے میں میاں عیسی گیا ہوا تھا واپسی پر موٹر سائیکل پر آرہا تھاکہ جیسے ہی نزد راستہ پل واقع اراضی جہانزیب امرود باغ پہنچا پہلے سے تاک میں موجود3افراد بامسلح نے ہم پر فائرنگ شروع کی جس سے میں بائیں پاوں پر لگ کر زخمی ہواکر موٹر سائیکل سے گر پڑا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے مجھ سے موبائل ،بٹوا جس میں نقد رقم30ہزار،کاغذات تھے چھین کر لے گئے۔تھانہ مصری بانڈہ میںعلت 91مورخہ07.12.2016جرم 392نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میری سربراہی میں DSPاکوڑہ سرکل عدنان اعظم خان ،SHOانسپکٹر نہار علی خان ،OIIیاسر خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری،چھینی گئی رقم ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے کا ہدف دیا ۔

تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر استوار ء تفتیش سے ملزمان تک رسائی کرکے عثمان ولدامیر غواث سکنہ جہانگیرہ چنگڑ آباد ،نورالانور ولد حضرت عمر سکنہ جلبی محلہ اعوان کو گرفتار کیا گیا ۔جن کے قبضہ سے چھینی گئی رقم میں سے 16630روپیہ برآمد کئے گئے ۔واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔جبکہ ایک ملزم صالح ولد جان محمد سکنہ جلبی کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :