حکومت نیشنل ایکشن پلان پر ہر ممکنہ حد تک عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے‘ حنا پرویز بٹ
نفرت انگیز تقاریراور فرقہ واریت پھیلانے سے سختی سے نمٹا جائے گا،پنجاب کو پر امن صوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیحی ہے ،نفرتیں کسی بھی معاشرے میں مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتی ،نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت نے مختلف فلاحی پروگرامز شروع کیے ہیں‘پنجاب اسمبلی یوتھ کاکس کی جنرل سیکرٹری کی پر یس کا نفر نس
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:52
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی میں منتخب اراکین اسمبلی کی حمایت انتہائی ناگزیر ہے۔
حکومت نفرت انگیز مواد کو ختم کرنے میں بہت سنجیدہ ہے اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اور قیام امن کے لیے نئے قوانین پر سختی سے عمل درآمدکروارہی ہے پنجاب اسمبلی کے اراکین مکمل طور پر اسکی حمائیت کرتے ہیں اور حکومت کی اس مہم کا بھر پور حصہ بن رہے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنے والی تنظیم برگد کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔ برگد کی تکنیکی معاونت کا سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ برگد کی اس پورے کام میں عمل درآمد ،بریفنگزاورپنجاب اسمبلی پیس کمیٹی کے حوالے سے قانون سازی پارلیمانی ممبرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کے قیام کے لیے کافی کام کیا ہے۔ آج اس ا مر کی ضرورت ہے کہ نوجوان اراکین اسمبلی قیام امن کے لیے کام کریں اور معاشرے میں تحمل اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہیں اسکی حمائت کریں۔ کستان اپنے خوشحال اور پرامن دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اس کام کو جلداور یقینی بنانے کے لیے منتخب اراکین کو قانون سازی اور انتظامی امور کی نگرانی میں تیزی کا مظاہرہ کرناپڑے گا۔پریس کانفرنس کے آخر میںکرسمس کیک کاٹ کر قومی یکجہتی اور بین الذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیااور مسیحی برادری کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ایم پی اے مس میری گل نے مسیحی برادری اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.