پاکستان کی بدقسمتی کہ تمام لیڈر جلاوطن ہو تے یا خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرتے ہیں ، واپسی کے لئے بھی معاہدے کرتے ہیں، آصف زرداری کا پاکستان کھپے کا نعرہ خوش آئند ہے،قائدین کو قوم کا نمائندہ بننا چاہیے ،ہر کوئی پاکستان کی بہتری کی بات کرتا ہے لیکن کسی لیڈر کے بچے یہاں نہیں رہتے
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو،اسلامی جمعیت طلباء کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:08
(جاری ہے)
جاوید ہاشمی کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے اپنے گھر بار باہر بنا لئے ہیں۔
اقتدار کے بعد وہ باہر گھروں میں بیٹھتے ہیں۔اس منظر نامے کو بدلنا چاہیے کہ جمہوریت میں احتساب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کی ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کسی لیڈر کے بچے یہاں نہیں رہتے۔ پاکستان ان سب کا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات دیئے جانے چاہیں لیکن نہ تو پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو ابھی تک اختیارات دیئے گئے ہیں اور نہ ہی دیگر صوبوں میں اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ضلعی اسمبلیاں ہونی چاہیں۔ اختیارات دئیے جانے چاہئیں۔ تاکہ وہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کر پائیں انہوں نے کہا کہ مزید صوبے بننے چاہیئں تاکہ عوام میں احساس محرومی ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمیعت طلبہ نے پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں اور یہ جماعت طلبہ کی ہر دلعزیز جماعت رہی ہے دعا ہے یہ مزید ترقی کرے۔ اس موقع پر اسلامی جمیعت طلبہ کے رہنما نعمان علوی، نقاش قادری، جنید انور بھی ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.