پیپلزپارٹی کے لئے ریاست کااستحکام اورعوام کاتحفظ اہم ہے ،خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کبھی دہشتگردی کی پالیسی پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی ،نوازشریف کوآستین کے سانپ ڈس رہے ہیں ،قطرکامقدمہ انہوںنے خودبنایا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لئے سب سے بڑی ریاست کااستحکام اورریاست کے لوگوں کاتحفظ ہے ،ہم دہشتگردی کی کبھی حمایت نہیں کرسکتے ا وردہشتگردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ آف شورکمپنی جرم نہیں ،اصل جرم رقم کی ترسیل ہے کہ پیسہ کہاں سے گیاہے ،قطرکامقدمہ نوازشریف نے خودبنایاہے ،اورکسی آستین کے سانپ نے نوازشریف کوڈسااورکہاکہ آپ ایساکرلیں ۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کوسیاستدانوںنے اتنالتاڑاکہ 1998ء کی تاریخ دہرادی ۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کمیشن دوسرے کمیشن سے مختلف ہے ،یہ کمیشن حکومت نے نہیں سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس پرسپریم کورٹ ہی کے جج پرمشتمل تھا۔انہوںنے کہاکہ اگرایسی رپورٹ ہمارے خلاف ہوتی تواب تک ہماراوزیرگھرجاچکاتھااورہمیں لٹکادیاہوتا۔انہوںنے کہاکہ افتخارچوہدری کاپیپلزپارٹی کے ساتھ جورویہ رہاعدلیہ کی تاریخ میں کبھی کسی چیف جسٹس کاایسارویہ نہیں رہااورنہ آئندہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سیاست میں بڑے فائدے کے لئے چھوٹی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔(یاسرعباسی)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.