لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند کا راج، موٹر وے ٹریفک کیلئے بند

سفر کے دوران ضروری فوگ لائٹس جلا کر رکھیں، ترجمان موٹر وے پولیس

ہفتہ 24 دسمبر 2016 12:12

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند کا راج، موٹر وے ٹریفک کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) پنجاب بھر میں کئی روز کے بعد ایک بار پھر دھند نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں جس کے باعث موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند نے ایک بار پھر قبضہ جما لیا ہے جس کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے کے لاہور شیخوپورہ سیکشن جب کہ پنڈی بھٹیاں سے لاہور اور فیصل آباد سیکشنز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پشاور سے رشکئی تک بھی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جلال پور بھٹیاں، سکھیکی، پاکپتن، ننکانہ صاحب، مرید کے اور گردونواح کے علاقوں میں بھی شدید دھند کا راج ہے جب کہ پتوکی بائی پاس پر باراتیوں کی بس کو حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کو شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور 16 ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل ہو گئی ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو دوران سفر فوگ لائٹس ضرور جلا کر رکھیں۔ ترجمان کے مطابق دھند جھٹتے ہی موٹر وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :