دھند: مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 10:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء)پنجاب میں دھند کا راج ایک بار پھر کئی علاقوں میں ٹریفک حادثات کا باعث بن گیا۔ حافظ آباد سکھیکی روڑ پر دھند کے باعث سیالکوٹ سے سانگلہ ہل جانے والی بس الٹ گئی جس سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شیخوپورہ کے قریب دو حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے۔
(جاری ہے)
لاہور سے چشتیاں جانے والی باراتیوں کی بس پتوکی روڈ پر الٹ گئی۔
ایک خاتون جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ سکھیکی کے قریب ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب میں دھند کے باعث کئی علاقوں میں حدِنگاہ صفر ہو گئی۔ موٹروے کالا شاہ کاکو سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد تک بند کر دی گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔ کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.