مزار پر گئی تو فوراً ہی ماڈلنگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ‘ماڈل عطیہ خان
’صوفی ازم‘ پر ایک ڈاکومنٹری بنا رہی ہوں اور اسے جلدمکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں
اتوار 25 دسمبر 2016 11:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) شوبز کی آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی چکاچوند چھوڑ کر روحانی سکون اور امن کی تلاش میں کسی خانقاہ پر جا بیٹھنا آسان کام نہیں اور اس کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں، جن میں سے ایک ماضی کی سپرماڈل عطیہ خان ہیں جو امن کی تلاش میں اب حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر جا بیٹھی ہیں۔ عطیہ خان 80ء کی دہائی میں تسلسل کے ساتھ موقر جریدوں کے سرورق کی زینت بنتی رہی ہیں اور فیشن ویکس میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
اس دوران انہوں نے پاکستانی فیشن انڈسٹری کے ہر بڑے نام کے ساتھ کام کیا۔ انہوں اس وقت ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں اور آج وہ دوسری ماڈلز کو بھی یہی مشورہ دیتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 13سال قبل عطیہ خان نے ماڈلنگ چھوڑی اور اسلام کا اصل تشخص پانے کے لیے روحانی سفر پر نکل پڑیں۔(جاری ہے)
اس میں ان کی رہنمائی عصرحاضر کے صوفی شیخ نظام الحقانی نے کی۔
انہوں نے اسے لعل شہباز قلندر کے مزار کا راستہ دکھایا اور بتایا کہ وہاں تمہیں دلی سکون مل سکتا ہے، جس کی تم متلاشی ہو۔عطیہ خان کا کہنا ہے کہ ’’میری زندگی تحیر سے لبریز ہے۔مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں کئی جادوئی روابط سے منسلک ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ اس کا ماڈلنگ سے کچھ علاقہ ہے یا نہیں۔‘‘رپورٹ کے مطابق عطیہ خان 21سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئی تھیں۔ اپنے کیریئر میں وہ کبھی ’نمبرون‘ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ سرفہرست رہنے کی جدوجہد کبھی نہیں تھی۔ میرے وقت میں ماڈلنگ ایک ’شوق‘ ہوا کرتا تھا، یا پھر ہمارے لیے جنرل ضیاء کے دورحکومت کی بنیاد پرستی کو چیلنج کرنے کا ایک طریقہ ہوا کرتی تھی۔ ہم محسوس کرتے تھے کہ ہم جنگجو ہیں جو بنیاد پرستی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔اس وقت ماڈلنگ ایک کاروبار ہے اور ایک ’’آڑ‘‘۔ڈراموں میں اداکاری نے مجھے مصروف رہنے میں بہت مدد کی۔ میں ’صوفی ازم‘ پر ایک ڈاکومنٹری بنا رہی ہوں اور اسے جلدمکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘‘ پاکستانیوں سے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’پاکستانیوں کو اپنے اندر اپنے ملک کی ملکیت کا احساس بیدار کرنا چاہیے۔‘‘مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.