نائجیریا ،بوکو حرام کی قید سے 20 لڑکیاںرہا
رہا ہونے والی لڑکیوں کو 2014میں چبوک کے ایک سکول سے اغوا کیا گیا تھا
اتوار 25 دسمبر 2016 12:20
(جاری ہے)
'مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں کبھی گھر لوٹ سکوں گی۔
میں نے گھر واپسی کی تمام امیدیں ترک کر دی تھیں۔'اسابے 276 مغوی لڑکیوں میں سے ایک ہیں۔ ابھی تک 197 لڑکیاں لاپتہ ہیں اور ان کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ رہائی پانے کے بعد ان لڑکیوں کو ان کے خاندانوں سے اکتوبر میں ملایا گیا تھاان چبوک لڑکیوں میں سے بہت سی مسیحی تھیں اور انھیں قید کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنے اغواکاروں سے شادی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔اسابے نے کہا کہ بعض لڑکیوں کو شادی سے انکار کرنے پر مارا پیٹا گیا، تاہم اس کے علاوہ ان سے اچھا سلوک کیا گیا۔اکتوبر میں معاہدے کے بعد اغواکاروں نے اعلان کیا تھا کہ جو لڑکیاں گھر جانا چاہتی ہیں وہ آگے آ جائیں۔دوسری لڑکیاں قطار میں جانے کے لیے آگے بڑھیں لیکن اسابے بیمار تھیں اور ان میں اتنی ہمت باقی نہیں رہی تھی کہ وہ حرکت کر سکیں، تاہم انھیں جلد ہی بتا دیا گیا کہ وہ آزاد ہونے والی لڑکیوں میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا: 'جب فہرست میں میرا نام پکارا گیا تو مجھے بڑی حیرت ہوئی۔'تاہم انھیں اس بات کا دکھ ہے کہ ان کی کزن مارگریٹ ابھی تک قید میں ہیں۔اسابے کا انٹرویو نائجیریا کے شمالی شہر یولا میں ان کے گھر پر لیا گیا۔ اس دوران گھر میں ان کے والد، سوتیلی ماں، پانچ بہن بھائی اور کئی پڑوسی موجود تھے۔انھوں نے کہا: 'بعض لڑکیاں پیچھے رہ جانے پر رو پڑیں، لیکن بوکو حرام کے آدمیوں نے انھیں تسلی دی کہ ان کے گھر جانے کی باری بھی جلد آ جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.