فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر ہم سے الگ نہیں، دونوںمیرے خاندان کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری
فہد شبیر اتوار 25 دسمبر 2016 15:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25دسمبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بالاآخر اپنے خونی رشتوں کو بھی میڈیا ٹاک میں یاد کرکے ان کی اہمیت کا اعتراف کرلیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کسی طور ہم سے الگ نہیں، دونوں میرے خاندان کا حصہ ہیں، ہمارے دل کے دروازے ان کیلئے ہمشیہ کھلے رہیں گے۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفت گو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنائیں گے، تاہم جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔
”آصف علی زرداری 27دسمبر کو کیا سرپرائز دیں گے اس کیلئے انتظار کرنا ہو گا “۔ ان کا کہنا تھا کہ روشن خیال پاکستان بابائے قوم کا خواب تھا جنہوں نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی،فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے بیٹے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں، تاہم کافی عرصے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا، ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، منظور وسان ، مولا بخش چانڈیو اور دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور چادر چڑھائی اور بابائے قوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.