مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں، انجینئر بلیغ الرحمن
بجلی کے بحران پر قابوپانے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے مربوط انداز میں کام کیا جا رہا ہے اکنامک کوریڈور سے ملک میں ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو گی،وزیر مملکت تعلیم کا بانی پاکستان اور وزیر اعظم نوازشریف کی کی سالگرہ کی پروقار تقریب سے خطاب
اتوار 25 دسمبر 2016 19:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبہ پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوان تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک وقوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور سے ملک میں ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی، انرولمنٹ میں اضافہ اور طلباوطالبات کو شاندار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں وزیر اعظم کی درازی عمر، صحت ، ملک کی ترقی وخوشحالی اور امن وامان کے قیام کے لئے دعا کی گئی۔دریں اثنا ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کی رہائش گاہ پر قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر وزیر مملکت تعلیم وامور داخلہ بلیغ الرحمن اور ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر چیئر مین بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیع اللہ چوہدری ، میئر بہاول پور عقیل نجم ہاشمی، طاہر جانباز، ایوب قریشی، کوثر پروین، چیئر مین، وائس چیئر مین یونین کونسل، کونسلرز اور مسلم لیگی ورکرز موجود تھے۔ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت خوشی کا دن ہے کہ 25دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح پیدا ہوئے اور اسی تاریخ کو مسلم لیگ(ن) کے سربراہ اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بھی پیدا ہوئے۔انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور بہت جلد پاکستان دنیا کے نقشہ پر ترقی یافتہ ملک کے طور پرابھر کرسامنے آئے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.