Rاپڈیٹ سوشل پروٹیکشن کی موثر پالیسی سازی کی ڈیزائنگ کیلئے پالیسی سازوںکو معیاری اعدادوشمار فراہم کرے گی، وزیر مملکت ماروی میمن
اتوار 25 دسمبر 2016 20:20
(جاری ہے)
AASAکنسلٹنگ سے ماسٹر ٹرینرزکو تربیت فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تربیتی سیشن میں گھر گھر سروے کی مشق کرائی گئی۔ معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ اس مشق میں موجود تھے۔ AASAکنسلٹنگ بی آئی ایس پی کے شراکتی فرموں میں سے ایک فرم ہے جسے بی آئی ایس پی نے پائلٹ اضلاع میں نئے گھر گھر غربت سروے کیلئے منتخب کیا ہے۔ ASSAکنسلٹنگ کلسٹر Cمیں سندھ کے اضلاع (ٹھٹھہ، جیکب آباد) اور بلوچستان (قلعہ سیف اللہ، کچھ) کا سروے کرے گی۔ یہ ماسٹر ٹرینرزسروے کیلئے مزید سپروائزرز اور شمار کنندگان کو تربیت دیںگے۔ ورکشاپ میں ایریا کوآرڈینیٹرز، پروگرام مینیجرز، ڈیٹا مینیجرز، ماہر شمار کنندگان اور کمونی کیشن اور موبائزیشن ماہرین نے شرکت کی۔ فیصل قریشی نے غریبوں کی فلاح و بہبود کیلئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے عوام کو نئے غربت سروے میں شرکت کرنے پر زور دیا کیونکہ اس عمل میں اکھٹا کیا گیا ڈیٹا سوشل سیفٹی پروگراموں کی ڈیزائنگ میں استعمال ہوگا اور پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے میں مدد دے گا۔ فیصل قریشی نے بی آئی ایس پی کی آئی ٹی ٹیم کو پاکستان میں CAPIمتعارف کرانے اور اعلی درجے کے سائنسی طریقہ کار کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر ڈیٹا اکھٹا کرنے پر سراہا۔ NSERاپڈیٹ کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر ڈیٹا اکھٹا کرنے کیلئے سائنسی طریقہ کار کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ معیاری ڈیٹا کے حصول کیلئے PAPI کی بجائے CAPI کو اپنایا جارہا ہے۔ اسی طرح یونیورسل کوریج کو یقینی بنانے کیلئے سروے ٹیموں کی میپنگ اور روٹ پلانگ کیلئے منظم طریقہ کار متعارف کرایا جارہا ہے۔ رجسٹر کی گئی درخواست میں ان بلٹ چیکس اور کنڑولزہیں جو غلطیوں کی شناخت کرنے کے قابل ہونگے۔ شمارکنندگان اور سپروائزر کیلئے ایک کوالٹی کنڑول فیچر ہے جوخاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میںانٹرنیٹ کے بغیر آپریشن کو یقینی بنائے گا۔ گھر گھر سروے کی مشق کے دوران، فیصل قریشی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ ڈیٹا انٹری کے طریقہ کار کو مانیٹر کیا۔ انہوں نے عوام کو تاکید کی وہ نئے غربت سروے کے عمل میں مکمل طور پر شرکت کریں تاکہ بی آئی ایس پی کو دنیا کا بہترین NSERحاصل کرنے میں مدد ملے۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ میڈیا کو NSERاپڈیٹ جیسی سماجی سرگرمیوں کو عوام کی بھلائی کیلئے سپورٹ کرنا چاہیئے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ گھر گھر سروے کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی سروے ہونے سے نہ رہ جائے اور مستقبل میں NSERکے استعمال سے کسی بھی پروگرام کیلئے اہل ہونے کیلئے سب کو یکساں مواقع حاصل ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.