آزادکشمیر میں کرسمس بھرپور انداز میں منایا گیا‘ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایوان وزیراعظم میں تقریب منعقد
اتوار 25 دسمبر 2016 20:20
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور مسیحی برادری کے قبرستان، رہائشی کالونی سمیت تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایت پراقلیتوں کے تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم آزادکشمیر ، عوام اور اپنی جانب سے کرسمس کی خوشیوں کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا خطہ تمام تعصبات سے پاک و صاف ہے یہاں امن پسند لوگ رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مسحیی برادری کے قبرستان کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست مسیحی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی مسیحی برادری بین الاقوامی کرسچن کمیونٹی سے مطالبہ کرتے ہیںکہ وہ انسانی حقوق کی بنیادوں پر مقبوضہ کشمیر کی عوام پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر شکرگزار ہیں اور آج اس خوشی کے موقع پر ایوان وزیراعظم میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ریاست مسیحی نے کہا کہ آج ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق حق خودارادیت دلانے کے لئے ہندوستان پر اپنا دباو ڈالے۔ ریاست مسیحی نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے حق لئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر کشمیرکی آزادی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.