اوورسیز پاکستانیز یورپ کی طرف سے نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل ودیگر مسلم لیگ (ن) رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب
گجرات کے 35لاکھ شہریوںکو تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہیں، چوہدری محمد تنویر
اتوار 25 دسمبر 2016 21:00
(جاری ہے)
اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ایم این اے چوہدری عابدرضا نے کہا کہ ہمارا مقصد اور منزل عوام کو فلاح و بہود ہے، کوشش ہوگی نئی نسل کو ایسا ضلع گجرات اور پاکستان دیکر جائیں جو کرپشن سے پاک ہو اور وہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوںنے کہاکہ ہمار ی چوہدری برادران سے کوئی دشمنی نہیں لیکن ملک کا وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، ضلع ناظم اور وفاقی وزیر رہنے والوںنے اس ضلع کیلئے کیا ہی چوہدری عابد رضا نے کہا کہ لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے لیکن ہم نے سیاسی جدوجہد سے جاگیر داروںکا صفایا کیا۔انہوںنے کہا کہ جن لوگوںنے ضلع کونسل کے انتخابات میںپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی اور بے وفائی و منافقت کی ،انکی سیاست انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اپنے حلقہ میںپوری ایمانداری سے عوام کی خدمت کی، 80فیصد سے زائد روڈ انفراسٹرکچربہتر بنا دیا گیا ،جسے 2018ء تک سے 90فیصد سے اوپر لیکر جائیں گے۔ چوہدری عابد رضا نے شہریوںپر زور دیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کریں، یہی اصل احتساب ہوتا ہے۔نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے کہاکہ جو ممبران ہر قسم کے دبائو اور لالچ کے باوجود ڈٹے رہے اور انہوںنے اپنے ضمیر اور پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا انہیںخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضلع گجرات کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے خصوصا تعلیم، صحت کے میدان میںبہتری انکی ترجیحات میں شامل ہوگی۔اس سے قبل چوہدری امجد رولیا نے بھی اظہار خیال کیا اور مہمانوںکو شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.