سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

چوہدری شجاعت کی تجویز پر آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ سے اسلام آباد میں ڈیرے لگانے اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا فیصلہ کر لیا

اتوار 25 دسمبر 2016 22:40

سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،چوہدری شجاعت کی تجویز پر آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ سے اسلام آباد میں ڈیرے لگانے اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلاول ہائوس کراچی میں ہونے والی سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی سیاسی قیادت کو احترام دیا ، اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتوں سے سیاسی روابط مضبوط ہوں گے ،انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ کا اسلام آباد بیٹھنا ضروری ہے جس پر سابق صدر آصف زداری نے یقین دہانی کروائی کہ جنوری سے اسلام آباد میں سیاسی ڈیرے لگائیں گے ، اپوزیشن مل کر چلے تو ملکی معاملات میں بہتر کردار ادا کر سکے گی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری کی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں پر اتفاق کیا گیا ، سابق صدر تمام اہم اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے