وزارت خزانہ کی 5ہزار کا نوٹ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

نوٹ کی بندش کا جواز ہی نہیں بنتا، بندش سے کاروباری طبقے کیلئے مسائل پیدا ہونگے ، وزار خزانہ

پیر 26 دسمبر 2016 14:18

وزارت خزانہ کی 5ہزار کا نوٹ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء)وزارت خزانہ نے 5ہزار کا نوٹ بند کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نی5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزار کانوٹ ختم نہیں کیا جارہا ، اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، سوشل میڈیاپر چلنے والی ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ نوٹ کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا ،نوٹ ختم کرنے سے کاروباری طبقے کیلئے مسائل پیدا ہونگے ۔وزارت خزانہ نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے دوران کل کرنسی کا 17فیصد 5ہزار روپے کے نوٹوں پر مشتمل ہے ۔