اٹل بہاری واجپائی نے ایک مرتبہ پھر لاہور آنے کی خواہش ظاہرکردی

اب بھی اپنے دورہ لاہور کے سحر میں گم اور بس میں بیٹھ کر لاہور جانا چاہتا ہوں ،سابق بھارتی وزیراعظم

پیر 26 دسمبر 2016 16:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپائی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر بس میں بیٹھ کر لاہور کی یاترا کو جائیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپائی نے گزشتہ روز 92 ویں سالگرہ منائی نئی دہلی میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر بس میں بیٹھ کر لاہور کی یاترا کو جائیں۔

تقریب میں شامل ایک پاکستانی صحافی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے دورہ لاہور کے سحر میں گم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کانگریس جماعت سے کوئی تعلق نہ رکھتے ہوئے وزیراعظم ہائو س میں اپنی مدت پوری کی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹل بہاری باچپائی کو ان کی سالگرہ پر مبارک دی ۔

متعلقہ عنوان :