لگ رہا ہے ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے ‘ پیپلز پارٹی اب فعال ہونے جا رہی ہے ‘ جوڈو کراٹے کی تیاری کی ہے لڑائی کی نہیں ، آصف زرداری ملک سے چلے جائیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا آصف اور بلاول بھٹو زرداری کے خطابات پرردعمل کا اظہار

منگل 27 دسمبر 2016 19:01

لگ رہا ہے ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے ‘ پیپلز پارٹی اب فعال ہونے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے ‘ پیپلز پارٹی اب فعال ہونے جا رہی ہے ‘ جوڈو کراٹے کی تیاری کی ہے لڑائی کی تیاری نہیں کی۔

(جاری ہے)

منگل کو گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خطابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خورشید شاہ اب پچھلے بنچوں پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ملک سے چلے جائیں گے اور بلاول یہیں رہیں گے۔ آصف زرداری ان کو گائیڈ لائن دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈو کراٹے کی تیاری کی ہے لڑائی کی تیاری نہیں کی۔ …(رانا)