پشاور،تحریک انصاف‘ مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں کاعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 27 دسمبر 2016 20:20

پشاور،تحریک انصاف‘ مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں کاعوامی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی اضاخیل یونین کونسل میں زیر صدارت الماس خان ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا‘ جلسہ عام میں تحریک انصاف‘ مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے لباث خان‘ اختر جاوید‘ پیر محمد شاہ‘ عرفان‘ گلنواز‘ نعمان‘ حبیب اللہ‘ رحیم خان‘ خیال میر‘ سبز علی‘ فدا‘ ہمایون خان‘ گل محمد‘ ولی محمد عامر اور دیگر سینکڑوں کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پختون قوم اپنی سرزمین پر امن کے قیام اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے ملی قائد اسفندیار ولی خان کی قیادت میں ایک ہو جائے‘ اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر اور ضلع پشاور کے آرگنائزر خوشدل خان ایڈووکیٹ مرکزی فنانس سیکرٹری اور ضلع پشاور کے سیکرٹری ارباب محمد طاہر خان خلیل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر حاجی سردارزیب‘ شاکر شنواری اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے سابق ڈپٹی سپیکر خوشدل خان ایڈووکیٹ اور ارباب محمد طاہر خان خلیل نے نئے آنیوالے ساتھیوں کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ ہم نے ماضی میں قوم کی خدمت کی ہے اور قوم کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی‘ مرکز سے صوبے کے وسائل حاصل کر کے صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور خصوصی توجہ صوبے میں تعلیم پر مرکوز کی جس کا ثبوت صوبے میں ہر جگہ یونیورسٹیوں‘ کالجوں اور سکولوں کا قیام اور صوبے کی آمدن میں 300 فیصد اضافہ ہے‘ لیکن آج بدقسمتی سے صوبے کی حکومت کے پاس ملازمین کیلئے تنخواہیں دینے کی بجٹ نہیں ہے اور نہ ہی صوبے میں کوئی بڑا منصوبہ ہے جس سے عوام کی خوشحالی ہو‘ آج صوبے کے عوام پی ٹی آئی سے مایوس ہو چکی ہے ان کے وزراء عوام سے چھپ رہے ہیں عوام کا سامنا نہیں کر سکتے‘ انہوں نے کہا کہ آنیوالا دور اے این پی کا ہے جس میں ماضی کے نامکمل کام مکمل کرینگے پی ٹی آئی کی طرح دوسرے کے کاموں پر تختیاں نہیں لگائیں گے‘ آخر میں جلسے سے طاہر شیر اور الماس نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :