پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعداد میں اضافے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں‘ نیلم جہلم منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، 2018 میں نیلم جہلم سے بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی ، وزیراعظم 4جنوری کو فاٹا میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ڈیم سے تقریباً 80میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، لکی مروت سمیت دیگر چار اضلاع میں زراعت کے لئے پانی بھی وافر مقدار میں ملے گا،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی خصوصی گفتگو
بدھ 28 دسمبر 2016 16:38
(جاری ہے)
کرم تنگی ڈیم میرے چارج سنبھالنے سے قبل سرد خانے میں ڈالا گیا تھا اور اس پر اب تیزی سے کام شروع کیا گیا ہے اور چار جنوری کو وزیراعظم نواز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس ڈیم کی تعمیر سے 80میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آئے گی جبکہ لکی مروت سمیت چار اضلاع میں زراعت کے لئے پانی حاصل ہوگا اور فاٹا میں ترقی ہوگی۔ نیلم جہلم منصوبے کے حوالے سے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ نیلم جہلم ایک میگا پروجیکٹ ہے اس کی تکمیل میں کئی مشکلات پیش آئی تھیں جنہیں اب دور کیا جارہا ہے۔ کچھ تکنیکی مسائل تھے اور کچھ مالی مسائل بھی تھے ۔ وزیراعظم نواز شریف کئی مرتبہ اس منصوبے کا دورہ کرچکے ہیں اور ان کی ہدایات پر 2018میں نیلم جہلم سے تقریباً ایک ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی اور حکومت کی اولین ترجیحات میں نیلم جہلم منصوبے کو بروقت مکمل کرنا شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.