جنگ حل نہیں،مذاکرات کے ذریعے شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے‘شام کا مسئلہ حساس نوعیت کا ہے، عالمی امن قائم کے لئے دوسرے ممالک میں عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کی جائے
جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کاشام میں اقوام متحدہ اور او آئی سی کی جنگ بندی کروانے میں ناکامی پر اظہار افسوس
بدھ 28 دسمبر 2016 19:08
(جاری ہے)
حلب پر کارروائی کے لئے شامی فوج کی مدد اگر روس اور ایران نے کی ہے تو شدت پسند تنظیموں کو اکٹھے کرنے والے امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک ہیں جو بشارالاسد کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں،اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرکے شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔
تاکہ محمد عربی کا کلمہ پڑھنے والے مزید تقسیم نہ ہوں۔ ان کاکہنا تھاکہ شام کا مسئلہ حساس نوعیت کا ہے، اس پر پاکستان کو اپنا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے دوسرے ممالک میں عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ جب ایک ملک کو فتح کرنے کے لئے دوسرے ممالک فوجوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیمیں بنتی ہیں تو اس کے مقابلے میں بھی کچھ ممالک آجاتے ہیں، جس کا نتیجہ جنگ کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ اور اس کی واضح مثال شام ہے۔ جہاں 2011ء میں بشارالاسد حکومت ختم کرنے کے لئے اتحاد تشکیل پایا اور اب تک وہاں امن قائم نہیں ہوسکا۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ورنہ شیعہ سنی اور عرب فارس کی خلیج مزید گہری ہوتی جائے گی۔ جس کا مطلب امت کی تقسیم ہے، جس سے اسلام کمزور ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.