سویٹس اور ٹافیاں بنانے والی 6فیکٹریوں پرچھاپے،نمونے لیبارٹری روانہ
شاد باغ میں ناقص انتظامات پر شان چرغہ ہائوس سیل،صفا واٹر پلانٹ سے نمونے حاصل کر لئے گئے 14ہوٹلوں اور بیکریوں کو جرمانے،30کو وارننگ،2پولٹری فارم سیل،مالکان گرفتار،11ہزار انڈے تلف
بدھ 28 دسمبر 2016 21:35
(جاری ہے)
واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مناواں میں واقع یادگار مر غ چنے کو ورکرزکے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے، واشنگ ایریا گندہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ پل ریلوے اسٹیشن پر واقع لالہ پکوان سنٹرکو واشنگ ایریا گندہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے، گندے برتن استعمال کرنے کے لیے اور احاطے میں صفائی کے ناقص حالات کی بناپر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے برکت مارکیٹ گارڈن میں واقع فائن پیزہ کو بچا کھچا کھانا فریزرز میں موجود ہونے، زائدالمعیاد اشیاء استعمال کرنے، کچن میں ناقص صفائی ، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، کھلی گندی نالیاں ، ٹوٹے انڈے استعمال کرنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔برکت مارکیٹ میں پلاٹر جنکشن ریسٹورنٹ کوکیچن میں صفائی کے ناقص حالات، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، کیچن میں کیڑوں مکوڑوں کی موجودگی، چکن پر MRDٹیگ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیو شادباغ چوک میں واقع شان چرغہ کو وکرز کے نامکمل میڈیکلز ، وکرزکی ناقص جسمانی حالت، ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، واشنگ ایریا گندہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں پانی کھڑا ہونے، گندی دیوار وں اور چھت، جگہ جگہ پر مکڑی کے جالوں کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا۔علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ٹیپو انٹرپرائزز کو کھلی گندی نالیوں ، ائیر کٹر کی غیرموجودگی، مکھیوں کی بھرمار، گندے ٹوٹے پھوٹے فرش اور خام مال کی Traceabilityموجود نہ ہونے کی وجہ سے 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور ہوسٹ ڈراپس کینڈی، تربوز ہوسٹ کینڈی، مکس فروٹ کینڈی، بٹر کینڈی اور کریم ملک ٹافی کے سیمپلز حاصل کیے۔سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کریم مارکیٹ میں واقع صفا واٹر پلانٹ کا جائزہ لیااوربہتری کے احکامات جاری کیے اور عمل نہ کرنے کی صورت میںپروڈکشن روکنے کی وارننگ دے دی۔ سٴْندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نارتھ وٴْڈ فوڈز 161 کو دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے ساتھ کھانے پینے کی چیزوں کی تیاری ،احاطے کی دیواریں ،فرش اور پنکھے گندے ہونے ،مکھیوں اور مکڑی کے جالوں کی موجودگی ،ملازمین کی ذاتی جسمانی صفائی کی ناقص حالت ،تیاری کے کمرے میں کپڑوں کے لٹکے ہونے کی وجہ سے section 18 کے تحت ایمرجنسی آزمائشی احکامات جاری کیے جس میں تعمیراتی کام کے ختم ہونے تک دی گئی ہدایات پر عمل کرکے غلطیوں کو درست کرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ 25000 روپے جرمانہ عائد کیا اور ملک چاکلیٹ کا نمونہ بھی حاصل کیا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوجرانوالہ میں بیکریوں کو خراب انڈے فراہم کرنے والے دو پولٹری وئیر ہائوس سیل،تین مالکان گرفتار اور 11ہزار انڈے تلف کر دئیے۔5ہوٹلوں ، بیکریوں کو جرمانے اور 12کو بہتری کے احکامات جاری کئے۔ملتان میں ایک بیکری کو جرمانہ،12کو وارننگ،شاہین مارکیٹ سے 10لیٹر کیچپ اور 10بکس نان فوڈ گریڈ کلرتلف کر دئیے۔فیصل آباد میں 18ہوٹلوںوبیکریوں کو وارننگ جاری،ملاوٹ شدہ مرچ بیچنے والی دکان سیل کر دی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.