پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ
جنگ کی نوعیت اور انداز بدل چکے ہیں ، براہ راست تصادم کو ترجیح نہیں دی جاتی، مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے میں مدد دیتی ہے ، آرمی چیف کا پاک اردن مشترکہ مشقوں ’’فجرالشرق ‘‘ کے شرکاء سے خطاب
جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور انداز تبدیل ہو چکے ہیں اور براہ راست تصادم کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تربیت یافتہ اور ہر طرح کے خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں ہماری کامیابیوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کو کامیابی سے شکست د ی ہے اور اب ان کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے مرحلے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوجی مشقوں سے باہمی طور پر تجربات کے تبادلے اور سیکھنے موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے سپیشل فورسز کی پہلی مشقوں میں شرکت پر اردنی فوج اور اسکے دستے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی مشقیں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں آرمی چیف نے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں تربیت علاقہ میں آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایوویلیشن لیفٹیننٹ جنر ل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر جے او سی سپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.