ریسکیو 1122لاہور نے سال 2016میںعوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور کام کیا‘ڈی سی او لاہور
روڈز پر ہونے والے حادثات ، آگ لگنے کے واقعات ، پانی میں ڈوبنے کے واقعات، بم اور سلنڈر دھماکوں پر بر وقت رسپانس دیکر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا ‘کیپٹن (ر) محمد عثمان
جمعرات 29 دسمبر 2016 19:38
(جاری ہے)
شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کی تعداد 44,815رہی جبکہ34,510ایمر جنسی مریضوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
سال 2016میں 3,383آگ لگنے کے واقعات پر رسپانس دیا گیااور کرائم کے حوالے سے 2,202کالز موصول ہوئیں۔پانی میںڈوبنے کے 73واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ بلڈنگ گرنے کے 62واقعات پر ریسکیو کی کارروائی کی گئی۔ بم، سلنڈر دھماکوں کے 25واقعات پر رسپانس دیا گیا۔حادثات کی جگہ پر 18,410حادثاتی مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی ۔66,561زخمی زندہ افراد کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔2574جاں بحق افراد کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ سی پی آر اور اے ای ڈی کے ذریعے سے 894افراد کو بچایا گیا۔ اسی طر ح ریسکیو 1122نے لوگوں کو فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کرنے کے لئے بھی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔سال 2016میں 38تعلیمی و دیگر اداروں میں 3,152افراد کو ٹریننگ دی گئی۔ بنیادی لائیو سپورٹ کورس 27اداروں میں کروایا گیا۔اس کی ٹریننگ میں 1,002لوگوں نے حصہ لیا۔فائر سیفٹی کے حوالے سے 10اداروں میں کورسز کروائے گئی اور470افراد کو ٹریننگ دی گئی۔ سکول سیفٹی پروگرام کے ذریعے شہر کے 456سکولوں کا دورہ کیا گیااور 38,823اساتذہ اور طالبعلموں کو ٹریننگ دی گئی۔ سال 2016میں ریسکیو محافظ کمپنی کا بھی آغاز کیا گیا۔65تعلیمی اداروں میں 2,519اساتذہ اور طالب علموں کو اس کی ٹریننگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.