الحمراء ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’ میں نہ مانوں ہار ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2016ء) الحمراء ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ میں نہ مانوں ہار ‘‘ عوامی حلقوں میں مقبول ہو گیا ، سردی کے باوجود ڈرامہ بینوں کی بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے کے لئے آرہی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ الحمراہ ہال llمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ میں نہ مانوں ہار ‘‘ کو گزشتہ روز ریکارڈ ڈرامہ بینوں نے دیکھا اور ڈرامے میں ہنی شہزادی ، پریا خان ، نگار چوہدری ، اکرم اداس اور سردار کمال کی شاندار پرفارمنس پر ہلہ گلہ کرتے رہے ۔

جبکہ بعض ڈرامہ بین ڈرامے کی ٹکٹ نہ ملنے سے مایوس واپس لوٹ گئے ۔ الحمراء کی تاریخ میں اسٹیج ڈرامہ ’’ میں نہ مانوں ہار ‘‘ دو سپیل مکمل کر چکا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر تنویر عالم خاں ہیں ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اکمل جعفری اور عظم نور ہیں ۔