ہمارے بلے باز تکنیک کیساتھ ذہنی اعتبار سے بھی بہت کمزور ہیں،جسکی وجہ سے میچ میں تھوڑا بہت دبائو ہو ہمت ہار جاتے ہیں جو ایک معمول بن چکا ہے ،پی سی بی کی کچن کیبنٹ میں ایسے دماغ لے کر آئیں جو نئے آئیڈیاز دیں اور پھر ان پر عمل درآمد بھی ہو سکے،مصباح لحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود لے رہے ہیں جو اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار ثابت نہ ہوں
قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 30 دسمبر 2016 17:39
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے باز تکنیکی اعتبار سے تو کمزور ہیں ہی لیکن ذہنی اعتبار سے بھی بہت کمزور ہیں اور جس میچ میں بھی تھوڑا بہت دبائو ہوتا ہے، ہمت ہار جاتے ہیں۔
یہ تو ایک معمول بن چکا ہے کہ پاکستان کی ٹیم جیسے ہی متحدہ عرب امارات سے باہر جاتی ہے تو ایسی ناقص کارکردگی شروع ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کچن کیبنٹ میں ایسے دماغ لے کر آئیں جو نئے آئیڈیاز دیں اور پھر ان پر عمل درآمد بھی ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے گیند کے ساتھ زیادہ اچھی پرفارمنس دی ہے اور ٹیسٹ میچ میں تو پچھلے 10 سے 12 مہینے میں ہماری کہانی کافی بہتر تھی لیکن ون ڈے میں تو اور بھی پریشر پڑنے والا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم اس پریشر کا کیسے مقابلہ کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.