شارجہ پولیس کا احسن اقدام، جیل میں موجود 16 غیر ملکی مجرموں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا دیا
محمد علی جمعہ 30 دسمبر 2016 20:40
شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30دسمبر2016ء) شارجہ پولیس نے جیل میں موجود 16 غیر ملکی قیدیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس نے شارجہ کی جیل میں موجود 16 غیر ملکی قیدیوں کیلئے ایسا خصوصی اقدام اٹھایا ہے جس کی پر جانب تعریف کی جا رہی ہے۔ شارجہ پولیس کی جانب سے خصوصی طور پر ان قیدیوں کے اہل خانہ کو مدعو کرکے ان سے ملاقات کروائی گئی۔
شارجہ پولیس نے ان تمام قیدیوں کے اہل خانہ کو ان کے ممالک سے خصوصی طور پر اپنے خرچ پر شارجہ بلایا۔ یہ تمام قیدی جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔(جاری ہے)
ایسے میں ان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 5 گھنٹے رہنے کا موقع دیا گیا۔ ان قیدیوں کا تعلق امریکا، مراکش، مصر، بھارت، سری لنکا، عمان، نائیجیریا، ایتھوپیا اور یوکرائن سے ہے۔
ان قیدیوں میں کئی معصوم لوگ اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں کسی دوسرے شخص نے اپنا غیر قانونی کام کروانے کیلئے جعل سازی کی جو ان کیلئے جیل کی سزا کا باعث بنا گیا۔ شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تاکہ غم سے نڈھال قیدیوں کے اہل خانہ کو کچھ خوشی حاصل ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.