عوام کے شر کت کے بغیر ترقی ممکن نہیں,فلاحی مملکت کے قیام کے لئے تمام اداروں کو بھر پور کردار اداکرناہو گا،اعزاز الملک افکاری

ہفتہ 31 دسمبر 2016 20:56

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) عوام کے شر کت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ،فلاحی مملکت کے قیام کے لئے تمام اداروں کو بھر پور کردار اداکرناہو گا ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے اعزاز الملک افکاری نے سر حدر ورل سپور ٹ پر وگرام سی ڈی ایل ڈی ( "Community-Driven Local Development)کے زیر اہتمام مقامی تنظیموں کے ذ مہ داران کا استعدادکا بڑھانے اور شراکت داری پر مبنی عمل کو تقویت دینے کے لئے منعقدہ 5روزہ تر بیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکا ء سے خطاب میں کیا ،تقریب سے تحصیل نا ظم ریاض محمد ایڈوکیٹ صوبہ خیبر پختون خواہ کے پر و گرام مینجر ڈا کٹر عثمان غنی ، پرو گرام آفیسر بہار احمد ضلعی پر وگرام آفیسر صبا ء خان نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقر رین نے وا ضح کیا کہ یو ر پی یو نین کے تعاون سے ضلع بھر کے دورافتادہ پہاڑی اور میدانی علاقوں میں مقامی کمیونٹی کو شرا کت دار بنا ء کر کروڑوں روپے کے ترقیا تی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں ،جن میں پینے صا ف پا نی ،سڑکوں کی تعمیر اور دیگر فلاحی منصوبے شامل ہے جس کے بر و قت تکمیل سے علاقہ میں تر قی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،مقامی لوگوں کو براہ راست شامل اورا نہیں اعتماد میں لئے بغیر پائیدار تر قی ممکن نہیں ، سوشل سیکٹرکو بھی انتظامی اور پار لیمانی سیکٹر کی طر ح فعال بنانے سمیت غربت کے خا تمہ کر نے کے لئے فعال کر دار اداکرناہو گا، پانچ روزہ تر بیتی ورکشاپ میں لوگوں کے رویوں میں تبد یلی، کمیونٹی ریسورس پرسنز،شراکتی ترقی میں مقامی لوگوں کے کردار،باہمی رابطہ کاری اور مقامی تنظیموں کے عہدیدارن کو ریکارڈ کے درست اندراج سمیت تنظیم سازی کے بنیادی ساخت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ،آخرمیں ورکشاپ کے شر کا ء میں سر ٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے۔