وزیر اعظم سکیم کے تحت زرعی یونیورسٹی پشاور میں 4جنوری کو لیپ ٹاپ دیئے جائینگے

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 4جنوری کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں زیر تعلیم بی ایس سی (آنرز) ‘ بی بی اے‘ ایم بی اے‘ ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 63طلباء وطالبات کو 4جنوری ( بدھ) کو مین لائبریری میں صبح 9تا شام 4بجے تک لیپ ٹاپ دیئے جائینگے۔ وقت کی پابندی نہ کرنے پر لیپ ٹاپ ایچ ای سی کو واپس کردیئے جائینگے جس کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد نہ ہوگی۔ منتخب طلبہ کی لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :