Live Updates

جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 جنوری 2017 12:54

جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں، عمران خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2017ء انصاف کا سال ہے،جس کا آغاز پاناما سے ہوگا،شادی کے متعلق نہیں سوچ رہا ،جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں۔ کراچی کے تین روزہ دورے کے اختتام پر اپنے دوست طارق شفیع کی رہائشگاہ پر میڈیاسے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے جھوٹ پلس بولا ہے،وہ عمر کے اس حصے میں ہیں انہیں نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا دورہ کامیاب رہا ،جلد ہی دوبارہ آئوں گااور عوام کے مسائل کےحل کے لیے واک کریں گے،اب سندھ پربھی توجہ دیں گے،ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں انصاف ہوگا،پارٹی ڈسپلن کے خلاف جانے والے کو نکال دیا گیا ہے اور دیگر کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر دہرایا کرپشن کے مقدمات میں ملوث کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے ۔ شادی کے سوال پر کہا ابھی اس بارے میں کچھ سوچا نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :