پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے سب کو جدوجہد کرنی ہو گی، پاکستان بھرمیں ہندو کمیونٹی بل کے ممکنہ واپسی اور ترمیم سے متعلق خاصی تشویش کا شکار ہے
ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا ہندو جوڑوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب،سال نو کی آمد پر خصوصی عبادات اور پراتھنا کا اہتمام
اتوار 1 جنوری 2017 18:10
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل سے چیلارام کیولانی، پامان لال اور ڈاکٹر شنکر نے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان ہندو کونسل کی طرف سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہر جوڑے کو دس ہزار روپے بطور سلامی بھی فراہم کیے۔
اس موقع پرپاکستان ہندو کونسل کے ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج ملک جس دور سے گزر رہا ہے اس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحد ہو کر محبت، اخوت اور یگانگت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔نئے سال کی مناسبت سے ہندو برادری نے خصوصی عبادات اور پراتنا کا اہتمام کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ 2017 کا سال پاکستان کے لئے امن و استحکام کا سال قرار پائے اور ہم مذہبی تفرقہ بازی اور عدم برداشت جیسے عناصر سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے خلوص دل سے کوشش کریں۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے حال ہی میں اقلیتی بل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھرمیں ہندو کمیونٹی بل کے ممکنہ واپسی اور ترمیم سے متعلق خاصی تشویش کا شکار ہے، انہوں نے اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.