ریٹائرڈ کمشنر ملک ہدایت اللہ خان حلیم زئی وفات پاگئے

اتوار 1 جنوری 2017 22:30

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ریٹائرڈ کمشنر ملک ہدایت اللہ خان حلیم زئی بقضائے الہی وفات پا گئے۔

(جاری ہے)

مرحوم اسسٹنٹ کمشنر افغان مہاجرین ہمایون خان‘ فنانس آفیسر پشاور سیکرٹریٹ بحراللہ خان ‘ جہانگیر خان ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر یعقوب خان کے والد جبکہ قومی وطن پارٹی کے سابقہ ایم پی اے بابر علی خان کے ناناتھے مرحوم کی نماز جنازہ شام 6 بجے آبائی قبرستان شبقدر میں ادا کی گئی۔