پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں‘ دنیا میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہورہی ہے‘ کچھ لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں، انہیں ترقی نظر نہیں آرہی‘ 1999ء میں ہمارے پاس ضرورت سے 1200میگا واٹ زائد بجلی تھی‘ 2018ء تک پاکستان کو اندھیروں سے نکالیں گے‘ آئی ایم ایف پروگرام کامیا بی سے مکمل کرکے اسے خیر باد کہہ دیا ہے‘ پاکستان کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی کمیونیکیشن سروسز معاہدے کی تقریب سے خطاب
پیر 2 جنوری 2017 14:00
(جاری ہے)
سپکٹرم کی نیلامی بھی ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی طرف سفر کا حصہ ہے۔ سپیکٹرم کی شفاف نیلامی سے 160 ارب روپے حاصل ہوئے۔
دور دراز پسماندہ علاقوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے ہیں۔ کوئی بھی منصوبہ نجی اشتراک کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں جاری مختلف منصوبوں ممیں نجی شعبے کو بھی شامل کیا ہے ملک کے کونے کونے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کو دنیا کی تیز ترین مارکیٹس میں شمار کیا جارہا ہے ہم اپنی ریاستی اور حکومتی ذمہ داریاں بااحسن ادا کررہے ہیں۔ معتبر عالمی ادارے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے رہے ہیں۔ عالمی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہورہی ہے کچھ لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں۔ انہیں ترقی نظر نہیں آرہی 1999 میں ہمارے پاس ضرورت سے بارہ سو میگا واٹ بجلی زائد تھی 2018 تک پاکستان کو اندھیروں سے نکالیں گے۔ 2013 میں اوسطاً 14 سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی۔ آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرکے اسے خیر باد کہہ دیا ہے پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم کی قیادت میں خودمختار‘ ترقی یافتہ اور باوقار پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.